QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے کنٹی جنٹ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 14 ہزار روپے کر دی گئی

15 Nov 2019 16:37

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فنانس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں تصدیق شدہ کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین کی تعداد 3532 ہے، جن کی کم سے کم تخواہ 14 ہزار روپے ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں موجود 3532 کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 14000روپے کر دی گئی، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فنانس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں تصدیق شدہ کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین کی تعداد 3532 ہے، جن کی کم سے کم تخواہ 14 ہزار روپے ہو گی،اس سے پہلے ان ملازمین کی تنخواہ دس ہزار سے بھی کم تھی۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کنٹی جنٹ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ چودہ ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کے بعد محکمہ فنانس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827534/گلگت-بلتستان-کے-کنٹی-جنٹ-ملازمین-کی-کم-سے-تنخواہ-14-ہزار-روپے-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org