0
Friday 15 Nov 2019 16:40

مصری صدر مرسی کی طر ح نواز شر یف کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسحاق ڈار

مصری صدر مرسی کی طر ح نواز شر یف کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، نواز شر یف کے اہل خانہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مصری صدر مرسی کی طرح نواز شریف کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادے ان کی طبعیت کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کرچکے تھے، میاں نواز شریف کے پلیٹلٹس جب 75 ہزار پر آئے تو انہیں اسی وقت ہسپتال منتقل کر دینا چاہیے تھا، پلیٹلیٹس میں کمی کا اعتراف وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کیا تھا، حکومت نے نواز شریف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل نہیں کیا، یہ ہی مجرمانہ غفلت ہے، حکومت نے انتہائی پیچیدہ صورتحال کے دوران نواز شریف کو اہل خانہ اور ان کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مصر کے صدر مرسی کو ادویات کے ذریعے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے، نواز شریف کی فیملی نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش