QR CodeQR Code

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہا ہے، طلال چوہدری

15 Nov 2019 16:58

اپوزیشن رہنماء کا کہنا ہے کہ ترجمانوں اور وزراء میں کارکردگی پر نہیں، بلکہ نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات کا مقابلہ ہو رہا ہے، قوم حیران ہے کہ کس طرح کرائے کے ترجمان روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں، ایک شخص ٹماٹر سترہ روپے کلو تو دوسرا مٹر پانچ روپے کلو بیچ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء طلال چوہدری نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہر روز نیا جھوٹ گھڑ رہے ہیں۔ سابق وزیر کا سوشل میڈیا پہ جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہا ہے۔ ترجمانوں اور وزراء میں کارکردگی پر نہیں، بلکہ نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حیران ہے کہ کس طرح کرائے کے ترجمان روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں، ایک شخص ٹماٹر سترہ روپے کلو تو دوسرا مٹر پانچ روپے کلو بیچ رہا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر نے آج صبح کئے گئے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف کے گزشتہ روز دیئے گئے ایک بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاء آفیسر نے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے، جہاں واضع طور پر حکومتی لاء آفیسرز کا موقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 827538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827538/فواد-چوہدری-اور-فردوس-عاشق-اعوان-میں-کرسی-کا-مقابلہ-چل-رہا-ہے-طلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org