0
Friday 15 Nov 2019 17:04

سعودی اتحاد کیساتھ جاری گفتگو مذاکرات میں بدل نہیں سکی، محمد علی الحوثی

سعودی اتحاد کیساتھ جاری گفتگو مذاکرات میں بدل نہیں سکی، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفیٹس کچھ عرصے سے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو پائے۔ محمد علی الحوثی کا لکھنا تھا کہ جب تک جارح سعودی اتحاد کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا نہیں جاتا، مارٹن گریفیٹس جارح افواج کے حملے رکوانے یا یمن کا اقتصادی محاصرہ توڑنے میں ناکامیوں کا منہ ہی دیکھتے رہیں گے۔

دوسری طرف سعودی بادشاہ کے بیٹے خالد بن سلمان جو نائب وزیر دفاع بھی ہیں، چند روز قبل اپنے غیر اعلانیہ دور پر مسقط جا پہنچے تھے جس پر تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ انکا یہ دورہ انصاراللہ کیساتھ جنگ بندی کے حوالے اہم تھا۔
خبر کا کوڈ : 827540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش