0
Friday 15 Nov 2019 17:38

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بشار الاسد

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شامی صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اسمبلی کی قومی سلامتی و سیاست خارجہ کمیٹی کے سربراہ مجتبی ذوالنور کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مستحکم اصولوں کی پابندی کو دہشتگردی کیخلاف اہم ترین محرک قرار دیا اور کہا کہ مغربی قوتوں اور استکباری ممالک کی لالچ پر مبنی سیاست کیساتھ مقابلے کی ہماری اور ہمارے دوستوں کی جدوجہد، شام کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلانے والے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی قومی اسمبلی کی قومی سلامتی و سیاستِ خارجہ کمیٹی کے سربراہ مجتبی ذوالنور کیساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ شام، ملکی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر کوشش کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے، لیکن ایسی سازشیں بھی ہو رہی ہیں، جن کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ شام کی جنگ کا خاتمہ آئین ساز کمیٹی کے ذریعے ہی ممکن ہے جبکہ یہ بات صحیح نہیں، کیونکہ شام میں وجود میں آنے والی جنگ آئین پر اختلافات کی وجہ سے وجود میں نہیں آئی بلکہ جنگ کے شروع ہونے کی اصلی وجہ شام میں دہشتگردوں کیطرف سے پھیلائی جانے والی تباہی و بربادی ہے، لہذا شام میں ہونے والی جنگ صرف اور صرف دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے ذریعے ہی ختم ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش