0
Friday 15 Nov 2019 18:05

انصاراللہ کا جوابی میزائل حملہ، سعودی افسر سمیت متعدد جارح فوجی ہلاک و زخمی

انصاراللہ کا جوابی میزائل حملہ، سعودی افسر سمیت متعدد جارح فوجی ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق انصاراللہ کیطرف سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ایک مرکز پر کئے جانے والے جوابی میزائل حملے میں سعودی فوج کے ایک افسر سمیت متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے صوبے مآرب کے مشرقی حصے میں سعودی کٹھ پتلی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو انصاراللہ کیطرف سے جوابی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک سعودی فوجی افسر سمیت 5 جارح فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں جسکے علاوہ سعودی کٹھ پتلی حکومت کے اس فوجی مرکز کو بھی شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش