0
Friday 15 Nov 2019 18:25

حضرت امام مہدی (ع) کے گستاخ عبدالستار جمالی کو سخت سزا دی جائے، علامہ رضی جعفر نقوی

حضرت امام مہدی (ع) کے گستاخ عبدالستار جمالی کو سخت سزا دی جائے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے دادو سندھ کے بدبخت شخص عبدالستار جمالی کی امام حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا شخص کسی اسلامی مسلک کا پیروکار نہیں ہو سکتا کیونکہ تمام اسلامی مسالک حضرت امام مہدی (ع) کے مقام و عظمت کے قائل ہیں، صرف ان کے ظہور کے حوالے سے جزوی اختلاف ہے، رسول اکرم (ع) کی ذریّت طیبہ کے معصوم فرد حضرت امام مہدی (ع) کی شان میں کفر آمیز کلمات کوئی مسلمان نہیں کہہ سکتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اِس سنگین جرم پر فوری کارروائی کریں، اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں شدید عوامی ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا علاقہ بلاتفریق مسلک محبان اہلبیت (ع) کا خطہ ہے، یہ خطہ اولیاء کی سرزمین ہے اور دینی اقدار کے حوالے سے ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے، اس علاقے میں اِس طرح کے بدبخت کی جسارت نہایت غیر معمولی واقعہ ہے، اس جسارت سے تمام مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری سخت کاروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 827557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش