0
Friday 15 Nov 2019 19:21

کراچی میں احتجاجی دھرنا جے یو آئی (ف) کو مہنگا پڑگیا

کراچی میں احتجاجی دھرنا جے یو آئی (ف) کو مہنگا پڑگیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد سومرو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے اڑھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرا دیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 827561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب