QR CodeQR Code

کراچی میں احتجاجی دھرنا جے یو آئی (ف) کو مہنگا پڑگیا

15 Nov 2019 19:21

جے یو آئی کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد سومرو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے تحت حب لکی چورنگی پر احتجاجی دھرنا اور روڈ بند کرانے پر جے یو آئی سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے اڑھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرا دیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 827561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827561/کراچی-میں-احتجاجی-دھرنا-جے-یو-ا-ئی-ف-کو-مہنگا-پڑگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org