QR CodeQR Code

مولانا کے دھرنے کے بعد وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

15 Nov 2019 18:45

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بعد ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر سمیت سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 827569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827569/مولانا-کے-دھرنے-بعد-وزیراعظم-سے-ا-رمی-چیف-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org