0
Friday 15 Nov 2019 18:48

قیام امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی رینجرز سندھ

قیام امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجر برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے، اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب میں کہی۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کو آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں دہشتگردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور تاجر برادری کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 827572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب