QR CodeQR Code

کتے کے کاٹے کی 13 ہزار ویکسین موجود ہیں، عوام احتیاط کریں، وزیر صحت سندھ

15 Nov 2019 18:54

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ حسنین کو 6، 7 کتوں نے کاٹا، واقعہ افسوسناک ہے، بچہ این آئی سی ایچ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کل بچے کا دوبارہ معائنہ کریں گے، بچے کی سرجری مرحلہ وار ہوگی، کوشش ہے کہ انفیکشن نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں کتے کے کاٹے کی 13 ہزار کے قریب ویکسین موجود ہیں۔ انہوں نے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کتوں کو نہ چھیڑیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ حسنین کو 6، 7 کتوں نے کاٹا، واقعہ افسوسناک ہے، بچہ این آئی سی ایچ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کل بچے کا دوبارہ معائنہ کریں گے، بچے کی سرجری مرحلہ وار ہوگی، کوشش ہے کہ انفیکشن نہ ہو، کتوں نے حسنین کے منہ پر بری طرح کاٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کتوں کو ویکسین دی جائے، کتوں کی تعداد کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام خود بھی احتیاط کریں، بچے کتوں کو نہ چھیڑیں، بچہ حسنین اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے اور تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہا ہے، بچے کی سرجری آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتال ہمارے ماتحت نہیں، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کراچی یا حیدر آباد میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ عذرا پیچوہو نے دعوی کیا کہ کتے کے کاٹے کی 13 ہزار کے قریب ویکسین موجود ہیں، حسنین کو بھی کتے کے کاٹے کی ویکسین دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 827574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827574/کتے-کے-کاٹے-کی-13-ہزار-ویکسین-موجود-ہیں-عوام-احتیاط-کریں-وزیر-صحت-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org