0
Friday 15 Nov 2019 18:59

سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے کہ ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے کہ ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے، ہر محکمے میں کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عذرا پیچوہو کہتی ہیں کتوں کا علاج کرنے کے لئے 50 کروڑ کی ضرورت ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہو رہے، سندھ میں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، ان لوگوں نے تو کتوں کو گھروں میں پال رکھا ہے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔
خبر کا کوڈ : 827576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش