QR CodeQR Code

جی بی اصلاحات میں تاخیر، نون لیگ اور پی ٹی آئی دونوں مجرم ہیں، سعدیہ دانش

16 Nov 2019 13:46

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹس کو سبوتاژ کرنے، پانچ سال عوام کو اندھیرے میں رکھنے، کرپشن اور اقرباء پروری کا بازار گرم کرنے میں حفیظ الرحمن اور کابینہ کا خصوصی کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کی آئینی اصلاحات میں تاخیر کے حوالے سے مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف دونوں مجرم ہیں۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹس کو سبوتاژ کرنے، پانچ سال عوام کو اندھیرے میں رکھنے، کرپشن اور اقرباء پروری کا بازار گرم کرنے میں حفیظ الرحمن اور کابینہ کا خصوصی کردار ہے۔ اسی طرح اب تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا بھی جی بی کے حوالے سے کوئی ویژن اور پالیسی نظر نہیں آ رہی ہے، اگر انہیں یہاں کی عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی یا لگاو ہوتا اور یہاں کے عوام کی خدمت اور محرومیوں کا ازالہ کرنا ہوتا تو عمران نیازی دو بول گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی بولنے کی زحمت کرتے لیکن عمران نیازی کے دورے نے انکی صوبائی قیادت کی اہلیت پر بھی بہت سے سوال کھڑے کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827582/جی-بی-اصلاحات-میں-تاخیر-نون-لیگ-اور-پی-ٹی-ا-ئی-دونوں-مجرم-ہیں-سعدیہ-دانش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org