QR CodeQR Code

محکمہ سیاحت اور بین الاقوامی این جی اوز جی بی میں ثقافت کے نام پر فحاشی پھیلا رہی ہیں، سید راحت حسین

15 Nov 2019 20:42

جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے علاقے کی ثقافت مخلوط ڈانس اور فحاشی پھیلانا ہے تو وہ اپنے علاقے کے نام سے پھیلا دیں، گلگت بلتستان کا نام استعمال نہ کریں، کیونکہ گلگت بلتستان ایک اسلامی روایات کا حامل علاقہ ہے، ثقافت کے نام پر مجرے بند نہیں کرائے گئے تو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت کے نام پر مجرے اور فحاشی پھیلائی جا رہی ہے، جی بی کی ثقافت کے نام پر مخلوط ڈانس اور فحاشی کو پھیلانے کا عمل تیزی سے وزیر سیاحت، سیکرٹری سیاحت، محکمہ سیاحت، اے کے آر ایس پی اور دیگر بین الاقوامی این جی اوز پھیلا رہی ہیں، جس میں ہنزہ اور سکردو کی خواتین تیزی سے ملوث ہو رہی ہیں، اگر کسی کے علاقے کی ثقافت مخلوط ڈانس اور فحاشی پھیلانا ہے تو وہ اپنے علاقے کے نام سے پھیلا دیں، گلگت بلتستان کا نام استعمال نہ کریں، کیونکہ گلگت بلتستان ایک اسلامی روایات کا حامل علاقہ ہے، جس کی مثال پوری دنیا دے رہی ہے۔

لیکن کچھ افراد صرف پیسوں کے لئے ہماری ثقافت کو خراب کرکے منظر عام پر لا رہے ہیں، کوئی غیرت مند وکیل ایسے افراد کے خلاف کیس دائر کرے، اگر اس سلسلے کو بند نہیں کیا گیا تو ہم کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جی بی آنے والے سیاح جی بی کی روایات، مہمان نوازی اور سادگی کی مثالیں دے رہے ہیں، لیکن یہاں حکومتی سرپرستی میں ایسے بے حیاء پروگرام رکھے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان تیزی سے بے راہ روی کی طرف راغب ہو رہے ہیں، فوری طور پر گلگت بلتستان کی ثقافت کے نام پر مجرے بند نہیں کروائے گئے تو سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی این جی اوز ایک طرف جبکہ جی بی میں ہزاروں بین الاقومی این جی اوز پیسوں کے ذریعے لوگوں کی عزتیں نیلام کرنے کے چکر میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827588/محکمہ-سیاحت-اور-بین-الاقوامی-این-جی-اوز-بی-میں-ثقافت-کے-نام-پر-فحاشی-پھیلا-رہی-ہیں-سید-راحت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org