QR CodeQR Code

اہلبیت سے تمسک ہی قرآن وسنت کا درست راستہ ہے، حنا تقوی

15 Nov 2019 20:38

لاہور میں محفل میلاد سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج کا دن صادقین علیہم السلام سے منسوب ہے۔ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی ذات اقدس و اہلبیت علیہم السلام خداوند متعال کے جمال و کمال کا مظہر ہیں۔ اہلبیت(ع) کا دامن تھامنا اور ان سے تمسک کرنا قرآن و سنت کی صحیح شناخت کا حقیقی راستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کی شعبہ خواتین کے سیکرٹری جنرل حنا تقوی کا کہنا ہے کہ اہلبیت (ع) کا دامن تھامنا اور ان سے تمسک کرنا قرآن و سنت کی صحیح شناخت کا حقیقی راستہ ہے۔ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بیدیاں روڈ یونٹ کی جانب سے ولادت باسعادت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے فضائل و مناقب ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم و امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کیے۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن صادقین علیہم السلام سے منسوب ہے۔ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی ذات اقدس و اہلبیت علیہم السلام خداوند متعال کے جمال و کمال کا مظہر  ہیں۔ اہلبیت(ع) کا دامن تھامنا اور ان سے تمسک کرنا قرآن و سنت کی صحیح شناخت کا حقیقی راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مبارک ایام جہاں ہمارے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہیں وہیں ان عظیم ہستیوں کا کردار حسنہ ہمیں عمل کے ذریعے راہ نجات کی طرف دعوت دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827592/اہلبیت-سے-تمسک-ہی-قرا-ن-وسنت-کا-درست-راستہ-ہے-حنا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org