0
Friday 15 Nov 2019 21:46

پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کو حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت دھرنوں کے دوران سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔ جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے بنچ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے پلان بی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار شاہ فیصل اتمان خیل نے موقف اختیار کیا کہ سڑکیں بند کرنا شہریوں کے بنیادی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے، کیونکہ اس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں، باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔
خبر کا کوڈ : 827595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش