0
Friday 15 Nov 2019 21:57

میلاد النبی (ص)، خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد

میلاد النبی (ص)، خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں جشن میلاد النبیﷺ اور "وحدت اور اتحادبین المذاہب اسلامی" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان، پیر سید عثمان شاہ، مولانا طیب قریشی، مولانا محمد شعیب، مولانا ارشاد حسین خلیلی کے ساتھ دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم دنیا کو جن مصائب کا سامنا ہے، یہ سب ان کی تقسیم کی وجہ سے ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ علماء کرام آنحضرتﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

اپنی تقریر میں خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے کہا کہ آج ہم آنحضرتﷺ کے مقدس نام کی برکت سے اکٹھے ہوئے ہیں، اس وحدت اور اتحاد کو مستحکم تر کرنے کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنیں۔ انہوں نے مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کے شعر کی تشریخ میں کہا کہ ہمارا دین، ہمارا قبلہ، ہمارا اللہ، ہمارا پیغمبرﷺ، ہماری کتاب قرآن ایک ہے، کاش ہماری امت بھی ایک ہوتی۔ حالات حاضرہ کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور ایک ہو جائیں۔ پروگرام کے آخر میں خانہ فرھنگ کی طرف سے اردو زبان میں کتاب "محمدﷺ نبی ہمیشہ کیلئے" کی رونمائی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 827596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش