0
Friday 15 Nov 2019 23:05

تازہ ترین فلسطین۔اسرائیل جھڑپوں میں امریکی آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کی ناکامی ثابت

تازہ ترین فلسطین۔اسرائیل جھڑپوں میں امریکی آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کی ناکامی ثابت
اسلام ٹائمز۔  11 و 12 ستمبر 2019ء کے دوران ہونیوالی فلسطین۔اسرائیل جھڑپوں کے دوران، غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو فلسطینی میزائلوں سے بچنے کیلئے امریکہ کیطرف سے دیئے گئے آئرن ڈوم نامی ایئرڈیفنس سسٹم کی مکمل ناکامی کے بارے میں ایک روسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے کل 50 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے جبکہ اسرائیل کے متعدد ایئر ڈیفنس سسٹمز جن میں امریکہ کیطرف سے دیا گیا آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم سرفہرست ہے، مجموعی طور پر صرف 20 میزائلوں کو ہی روک پائے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکی ساختہ آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی یہ خراب کارکردگی اور باقی اسرائیلی دفاعی سسٹمز کیطرف سے کسی قسم کے ردّعمل کا سامنے نہ آنا، اسرائیلی ایئر ڈیفنس کی مکمل ناکامی کی علامت ہے اور وہ بھی تب جب جدید ترین دفاعی سسٹم کہلانے والا یہ دفاعی نظام فلسطین کے اندر خصوصا اسرائیلی محاصرے کے دوران بنائے گئے دیسی ساختہ میزائلوں کو بھی نہ روک پائے۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق نومبر 2018ء سے امریکی ساختہ آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کی ناکامیاں سامنے آنا شروع ہو گئی تھی جب فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی طرف سے اسرائیل پر 460 میزائل فائر کئے گئے تھے جن میں سے تب صرف 60 تا 106 میزائل (اسرائیلی دعووں کے مطابق) اس سسٹم کے ذریعے روکے جا سکے تھے جبکہ اب 11 و 12 نومبر 2019ء کی جھڑپوں کے دوران بھی اس امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم نے انتہائی خراب کارکردگی دکھاتے ہوئے 50 میں سے صرف 20 میزائل ہی روکے ہیں جبکہ 30 میزائل اپنے ہدف کے عین اوپر جا کر لگے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کی اس انتہائی خراب کارکردگی سے اس کا ناکارآمد ہونا ثابت ہو جاتا ہے جبکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس سسٹم سے فائر ہونے والے ہر ایک میزائل کا خرچ 20,000 امریکی ڈالر ہے جو اس دفاعی سسٹم کی ناقص کارکردگی کی نسبت انتہائی زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 827602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش