QR CodeQR Code

سراج الحق کا بلاول بھٹو زرادری کو ٹیلی فون، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

16 Nov 2019 10:05

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق ہونے والی گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ روا رکھے گئے حکومتی رویے کو باعث تشویش قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں ںے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت کی خرابی کی خبروں پہ تشویش ہے۔ انہوں نے پی پی پی کے شریک چیئرمین کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سابق صدر پاکستان کی خیریت دریافت کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کو انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت لینے سے انکار کردیا ہے، جب کہ دوسری جانب ان کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق ہونے والی گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 827633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827633/سراج-الحق-کا-بلاول-بھٹو-زرادری-کو-ٹیلی-فون-آصف-زرداری-کی-خیریت-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org