QR CodeQR Code

مولانا کو انڈراسٹینڈنگ کیساتھ وزارت عظمٰی کے استعفے جیسی ایک چیز دیکر بھیجا گیا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

16 Nov 2019 10:32

نجی ٹی وی کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ امانت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔ نجی ٹی وی کے میزبان نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ مولانا نے کہا تھا کہ یا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں یا پھر استعفیٰ کے وزن کے برابر اگر کوئی چیز آجائے تو وہ بھی قبول ہے، یہ استعفے جیسی چیز کیا ہے؟۔ اس کے جواب میں پرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے انڈر اسٹینڈنگ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ امانت ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں آزادی مارچ ختم کر کے پلان بی کے تحت پورے ملک میں اہم شاہراہیں بند کی ہوئی ہیں اور وہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر بضد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827640/مولانا-کو-انڈراسٹینڈنگ-کیساتھ-وزارت-عظم-ی-کے-استعفے-جیسی-ایک-چیز-دیکر-بھیجا-گیا-ہے-چوہدری-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org