QR CodeQR Code

مدرسہ خلیفہ صاحب سے دہشتگرد برآمد

ڈی آئی خان، حساس اداروں کی کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک، 1 فرار

ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کا نام کفایت جبکہ فرار ہونے والا شعیب ہے

16 Nov 2019 10:52

انسداد دہشتگردی ادارے نے مدرسے سے نکلنے والے ایک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے خطرہ بھانپتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آکر ایک دہشتگرد موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفر آباد کالونی نہر روڈ پر واقع مدرسہ خلیفہ صاحب میں حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ حساس اداروں کو موصول شدہ مصدقہ اطلاع پہ انسداد دہشتگردی ادارے نے مدرسے سے نکلنے والے ایک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے خطرہ بھانپتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آکر ایک دہشتگرد موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بالی کھیارہ گروپ کا نائب کمانڈر ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کا نام شعیب ہے۔ دونوں ہی دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ جائے وقوعہ سے دہشتگرد کی لاش کے علاوہ دو ہینڈ گرینڈ، شناختی کارڈ، سی ڈی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827642/ڈی-ا-ئی-خان-حساس-اداروں-کی-کارروائی-1-دہشتگرد-ہلاک-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org