QR CodeQR Code

گجرات، ٹماٹر کے دام پر جھگڑا اور فائرنگ

16 Nov 2019 11:57

نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مارکیٹ کمیٹی جلال پور جٹاں میں پیش آیا جہاں ٹماٹر مہنگے داموں بیچنے سے روکنے پر آڑھتی مہر فیاض نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری نشاط اشرف پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ مہنگے داموں ٹماٹر بیچنے سے روکنے پر آڑھتی نے مارکیٹ کے سیکریٹری پر فائرنگ کردی تاہم سیکریٹری خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مارکیٹ کمیٹی جلال پور جٹاں میں پیش آیا جہاں ٹماٹر مہنگے داموں بیچنے سے روکنے پر آڑھتی مہر فیاض نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری نشاط اشرف پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکریٹری نشاط اشرف خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سٹی پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے کارروائی شروع کردی۔
 


خبر کا کوڈ: 827657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827657/گجرات-ٹماٹر-کے-دام-پر-جھگڑا-اور-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org