QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 49واں سالانہ مرکزی ّمہدیؑ امید مستضعفین جہاںٗ کنونشن بھٹ شاہ میں جاری

16 Nov 2019 12:12

مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ ملک کے جید علمائے کرام، دانشور حضرات، تنظیمی سینئیرز اور دیگر دانشور حضرات خطاب کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 49واں سالانہ مرکزی مہدیؑ امید مستضعفین جہاں کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 49واں سالانہ مرکزی کنونشن 14 نومبر سے بھٹ شاہ میں جاری ہے، جس میں ملک کے جید علمائے کرام، دانشور حضرات، تنظیمی سینئیرز اور دیگر دانشور حضرات خطاب کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے روز کنونشن میں اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جس میں ضلع حیدرآباد، مٹیاری، بدین، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، کراچی و دیگر ذمہ داران نے اپنے اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کیں، جس پر مرکز نے تجزیہ پیش کیا۔

کنونشن کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے علامہ عروج عباس زیدی، محمد عالم ساجدی، سابق مرکزی صدر قمر عباس غدیری، سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ آج ایک مخصوص اسلامی معاشرے کی تشکیل کےلیےضروری ہے کہ لوگوں کے سامنے ''اسلامی عقائد و افکار'' کو خالص اور بہترین انداز میں اس طرح پیش کیا جائے کہ لوگ خود بخود ان کی طرف کھچے چلے آئیں اور مل کر ایک معاشرہ تشکیل دیں، اگر کسی دین یا مکتب کے پاس پُرکشش عقائد نہ ہوں یا اگر عقائد تو پُرکشش ہوں لیکن بہترین انداز میں پیش نہ کئے جائیں، تو ایسا دین نہ ہی تو عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ عقائد و افکار کی حقیقی معنوں میں ترویج و اشاعت، نشوونما اور فروغ کیلئے علمی و نظریاتی بنیادوں پر افراد سازی کی ضرورت ہے، کسی بھی دین یا مکتب کا تربیّتی نظام جتنا معیاری ہوگا، معاشرے کے اندر اس کا اثرورسوخ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ادیان و مکاتب کی مانند دینِ اسلام بھی ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، یہی وجہ کہ دینِ اسلام بھی اپنے پیروکاروں کو تعلیم و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تربیّت کی دعوت بھی دیتا ہے۔ کنونشن کے دوسرے روز اجتماعی دعائےکمیل کا انعقاد کیا گیا۔ دعائے کمیل معروف نوحہ خواں سید شجاع رضوی نے تلاوت کی، دورانِ دعا مصائب آل محمدۂ پر شرکاء اشکبار ہوگئے۔ مرکزی کنونشن اتوار 17 نومبر کو نئے میر کاروان کے اعلان کے بعد اختتام پزیر ہوگا۔


 


خبر کا کوڈ: 827662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827662/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-49واں-سالانہ-مرکزی-مہدی-امید-مستضعفین-جہاں-کنونشن-بھٹ-شاہ-میں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org