0
Saturday 16 Nov 2019 12:38

تبلیغی جماعت نے کارکنوں کو سلینڈر ساتھ لیکر ٹرینوں میں سفر سے روک دیا

تبلیغی جماعت نے کارکنوں کو سلینڈر ساتھ لیکر ٹرینوں میں سفر سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کو تیزگام حادثے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تبلیغی جماعت کےامیر مولانا نذرالرحمان نے جماعت کی مجلس نظارت کیساتھ مشاورت کے بعد تبلیغی جماعت کے تمام کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ گیس سلینڈرز کیساتھ ٹرینوں میں سفر سے گریز کریں۔ اس حوالے سے تبلیغی جماعت کے تمام امراء کو مرکزی کی جانب سے خصوصی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان جب تبلیغی کے سلسلہ میں دوسرے شہروں کا سفر کریں تو گیس سلینڈر ساتھ رکھنے سے گریز کریں جبکہ رائیونڈ مرکز آنیوالوں کو یہی گیس سیلنڈر فراہم کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ تیز گام ایکسپریس میں سلینڈر کے باعث آتشزدگی سے 75 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 827671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش