0
Saturday 16 Nov 2019 14:18

مقبوضہ کشمیر میں چناروں پر سائن بورڈ ہٹانے سے متعلق سرکاری حکمنامے زمین کھا گئی

مقبوضہ کشمیر میں چناروں پر سائن بورڈ ہٹانے سے متعلق سرکاری حکمنامے زمین کھا گئی
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر میں سرکاری اداروں کی لاپرواہیوں سے تاریخی وراثتیں تباہ و برباد ہوتی جارہی ہیں۔ لاپرواہ سرکاری ذمہ داروں کے کندھوں پر ان قدیمی وراثتوں کے جنازے مسلسل اٹھتے جارہے ہیں اور اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ریاست کی شان و پہچان جس کو کشمیر کا شاہی درخت بھی کہا جاتا ہے اب کئی سرکاری اداروں کی سرد مہری کے شکار ہوکر زوال پذیری کے دہلیز پر آگیا ہے۔ صدیوں پرانے تاریخی، عالیشان اور سرسبز و شاداب چناروں کا وجود دھیرے دھیرے ارض کشمیر سے مٹتا جارہا ہے۔ اس قومی وراثت کی بیخ کنی میں لاپرواہ سرکاری ذمہ دار اور کام چور ملازمین پیش پیش ہیں۔ سرکاری اداروں کی عدم توجہی سے سال میں سینکڑوں چنار سوکھ کر نیست ونابود ہورہے ہیں۔ ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر سمیت دیگر تمام اضلاع میں چناروں پر کاروباری اور تعلیمی اداروں وغیرہ نے درجنوں درجنوں سائن بورڈ نصب کرکے چھ، سات اینچ سے بھی بڑے میخوں کے ذریعے ان شاہی درختوں کے تنوں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
 
عنایت حسین، کفایت حسین، منیر احمد اور علی محمد کاٹھو نامی سماجی کارکنوں کے ایک وفد نے بتایا کہ انہوں نے جموں و کشمیرسوسائٹی فار ٹریکنگ اینڈ اینوارمنٹ پریزرویشن نامی سماجی تنظیم کے بینر تلے معاملہ ہذا کو صوبائی کمشنر کشمیر کی نوٹس میں لایا جس کے بعد صوبائی کمشنر نے کشمیر کے تمام ترقیاتی کمشنروں کے نام رواں گذشتہ برس چناروں پر سائن بورڈز ہٹانے کا حکمانہ جاری کیا لیکن صوبائی کمشنر کا حکمنامہ تاحال بے اثر ثابت ہوا۔ وفد نے کہا رواں ماہ کے آغاز میں ترقیاتی کمشنر سرینگر اور چیف انفورسمنٹ آفیسر سرینگر میونسپل کمشنر نے بھی چناروں پر سائن بورڈ زہٹانے کیلئے ذمہ داروں کے نام الگ الگ نوٹسیں جاری کیں لیکن تاحال سرینگر میونسپل کارپوریشن یا دیگر متعلقہ اداروں کا کوئی بھی ذمہ دارٹس سے مس نہیں ہوا۔ ان کا کہنا سرینگر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ باغبانی کی سرد مہری سے یہ شاہی درخت زوال پذیر ی سے دوچار ہوگیا ہے۔ خاص طور پر چنار ڈیولپمنٹ کمشنر کی مجرمانہ خاموشی اور عدم توجہی سے یہ قومی ورثہ نابودی کے دہلیز پر آگیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 827707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش