QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں گذشتہ دو روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

16 Nov 2019 16:56

استور میں پانچ انچ، دیوسائی میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، شندور ٹاپ برفباری کے بعد بند ہو چکا ہے جس کے باعث غذر اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، یاسین، پھنڈر، ہندرپ اور اشکومن کے بالائی علاقوں میں 4 سے پانچ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گذشتہ دو روز سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں پانچ انچ، دیوسائی میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، شندور ٹاپ برفباری کے بعد بند ہو چکا ہے، جس باعث غذر اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، یاسین، پھنڈر، ہندرپ اور اشکومن کے بالائی علاقوں میں 4 سے پانچ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بلتستان پر مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ جی بی میں گذشتہ دو روز سے جاری بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 827731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827731/گلگت-بلتستان-میں-گذشتہ-دو-روز-سے-بارش-اور-برفباری-کا-سلسلہ-جاری-سردی-کی-شدت-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org