QR CodeQR Code

وزیراعظم نے کراچی کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا، میئر کراچی

16 Nov 2019 18:35

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے لئے وزیراعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ حکومت سندھ ہے، حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیئے، تنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کچرا، پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم نے کراچی کے لئے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 827751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827751/وزیراعظم-نے-کراچی-کیلئے-جس-پیکج-کا-اعلان-کیا-تھا-اس-پر-تاحال-عملدرآمد-نہیں-میئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org