QR CodeQR Code

سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کرلیا ہے، ہم جیسے کمزور انصاف کا ترازو لئے پھرتے ہیں، صدر پاکستان

16 Nov 2019 18:54

گورنر ہاؤس کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی، کشمیر کا مسئلہ 70سال سے پڑا ہوا ہے، میں اب مایوس ہوگیا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی، سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جوش ملیح آبادی میموریل کمیٹی کے تحت تقریب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ادیبہ ڈاکٹر عالیہ امام کی کتاب کی رونمائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کرلیا ہے، بائیں بازو کی سوچ کا ولولہ ختم ہوگیا ہے، قوموں اور انسانوں کے لئے انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سنگین خطرہ ہے، انٹرنیٹ کا ہتھیار ذہنوں پر حاوی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی، کشمیر کا مسئلہ 70 سال سے پڑا ہوا ہے، ہم جیسے کمزور انصاف کا ترازو لئے پھرتے ہیں۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی، میں اب مایوس ہوگیا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 827756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827756/سرمایہ-دارانہ-سوچ-نے-دنیا-پر-قبضہ-کرلیا-ہے-ہم-جیسے-کمزور-انصاف-کا-ترازو-لئے-پھرتے-ہیں-صدر-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org