0
Saturday 16 Nov 2019 22:06

کرپشن اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے معیشت اور سرمایہ کاری بہتر نہیں ہوئی، ڈاکٹر عارف علوی

کرپشن اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے معیشت اور سرمایہ کاری بہتر نہیں ہوئی، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے معیشت اور سرمایہ کاری بہتر نہیں ہوئی، موجودہ حکومت کے اقدامات کے سبب برآمدات بڑھی ہیں، مختلف وجوہات کے سبب پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے، بلیک اکانومی، سیکورٹی مسائل اور دیگر رکاوٹیں معیشت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مسلم معاشروں میں خواتین کو بااختیار کرنا ہوگا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے تحت سالانہ ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برآمد کنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیاء کی امپورٹس دستاویزی معیشت نہ ہونے سے تجارتی خسارہ بڑھا، ماضی میں حکومتوں نے غلط فیصلے کئے، 70 سال کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے آنکھیں بند کئے رکھیں، ہمارے ملک میں ٹیکس دینے کا رجحان نہیں ہے، کالا دھن معیشت کی بہتری میں رکاوٹ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے سبب برآمدات بڑھی ہیں، مختلف وجوہات کے سبب پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے، بلیک اکانومی، سیکورٹی مسائل اور دیگر رکاوٹیں معیشت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے کئی مسائل تھے، وزیراعظم نے بھی دنیا کو باور کرایا کہ مغربی ممالک اپنی پالیسوں میں تبدیلی لائیں تاکہ چھوٹے ممالک کی معیشت کو استحکام مل سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بڑی معیشت ہے دنیا کی بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے، پاکستان میں کاروبار کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، ترکی نے بھی مشکل حالات سے خود کو نکالا، دنیا میں فیصلے اور تعلقات کی بنیاد اصولوں کے ساتھ معیشت پر ہے، مسلم اقوام باہمی تجارت کو فروغ دیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے صنعتکاروں کو کہا کہ وہ خواتین اور معذور افراد کو ملازمت کے مواقع دیں، بااختیار خواتین ہی ترقی کا زریعہ ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومتی اداروں اور ہر سطح پر کرپشن ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کرپشن کے سبب متاثر ہوتی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے کامیاب برآمدکنندگان میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 827757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش