QR CodeQR Code

30 بچوں سے بدفعلی کے ملزم کیخلاف تحقیقات بارے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو دباؤ کا سامنا

16 Nov 2019 19:12

ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد سے ہی ایک اعلیٰ شخصیت کی جانب سے ملزم کی حمایت میں دباؤ آنا شروع ہوگیا تھا، ایف آئی اے افسران کی جانب سے مذکورہ کیس میں پولیس کی مدد کرنے کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز کی خریدوفروخت کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے کارندے سہیل ایاز کی رہائی کے لیے اہم شخصیت کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے بعد کیس کی تحقیقات محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ قومی روزنامے کے مطابق بین الاقوامی طور پر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے سزایافتہ شخص کو سفارش کی بنیاد پر کے پی حکومت کا ورلڈ بینک کے لیے مشیر تعینات کیا گیا تھا۔ گرفتار ی پر انکشاف ہوا کہ ملزم سہیل ایاز بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر دکھانے والے بین الاقوامی گروہ کا سرگرم رکن اور مختلف ممالک سے سزا یافتہ ہے۔ سہیل ایاز نے دوران تفتیش 30 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے بعد سے ہی ایک اعلیٰ شخصیت کی جانب سے ملزم کی حمایت میں دباؤ آنا شروع ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے افسران کی جانب سے مذکورہ کیس میں پولیس کی مدد کرنے کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827759/30-بچوں-سے-بدفعلی-کے-ملزم-کیخلاف-تحقیقات-بارے-وفاقی-تحقیقاتی-ادارے-کو-دباؤ-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org