QR CodeQR Code

یوٹرن کا مقصد جھوٹ اور وعدہ خلافی ہے، محمد حسین محنتی

16 Nov 2019 19:14

ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، یوٹرن کا مقصد جھوٹ اور وعدہ خلافی ہے، پی ٹی آئی حکومت احتساب کو انتقام میں بدل کر کرپشن کے خلاف تحریک کو سبوتاز کرنا چاہتی ہے، صبح شام جمہوریت کی رٹ لگانے والوں کو سب سے پہلے اپنی جماعتوں میں جمہورت لانی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پنو عاقل میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا، ضلعی امیر حزب اللہ جکھرو، قیم سلطان لاشاری، مقامی رہنما امان اللہ تنیو، عبدالرشید شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کشمیر ہمارا دھڑکتا دل ہے، مگر آج وہاں بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، 103 دن کرفیو کو ہوگئے، مگر پاکستانی حکومت بے حسی و انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 827760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827760/یوٹرن-کا-مقصد-جھوٹ-اور-وعدہ-خلافی-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org