0
Saturday 16 Nov 2019 19:24

خرم شیر زمان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر نامزد

خرم شیر زمان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو کراچی ریجن کا صدر نامزد کر دیا، سیف اللہ نیازی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ چیف آرگنائزر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں حنید لاکھانی کو سینئر نائب صدر، سبحان علی ساحل اور اظہار الحسن قادری کو نائب صدور، ایم پی اے سعید آفریدی کو جنرل سیکریٹری، محمود مولوی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، حافظ فضل کریم ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ارسلان مرزا فنانس سیکریٹری، ایم پی اے جمال صدیقی سیکریٹری اطلاعات اور شاہنواز صدیق، کامران رضا، عنایت خٹک، طارق بلوچ، سعید الرحمان مدنی، جواد احمد اور ایم پی اے عباس جعفری کو جوائنٹ سیکریٹریز نامزد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ میں پارٹی چیئرمین اور چیف آرگنائزر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی تنظیم کی ذمہ داری دی، پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں وارڈ کی سطح تک منظم بنانے کیلئے ہمارے کارکنان اور عہدیداران پُرعزم ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں تنظیم سازی کا عمل جلد شروع کریں گے، تنظیم کو مضبوط بنا کر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سے کامیاب ہوگی اور کراچی کا میئر تحریک انصاف کا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 827761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش