0
Saturday 16 Nov 2019 20:34

وفاقی کابینہ نے بانڈ نواز شریف کے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے مانگا تھا، فردوس عاشق اعوان

وفاقی کابینہ نے بانڈ نواز شریف کے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے مانگا تھا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری پر کبھی سیاست نہیں کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے اور ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، حکومت نے نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بانڈ نواز شریف کے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے مانگا تھا کیونکہ یہ پہلے بھی معاہدہ کر کے جھٹلاتے رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خود بھی نواز شریف کا بہتری علاج معالجہ چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت کی نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا اور وزیراعظم کو مختلف القابات سے نوازا گیا۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر جو تبصرے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت ضروری ہے، ہم نے اعتراض کیا تھا کہ نواز شریف کو کسی گارنٹی کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے، وفاقی حکومت نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک کیس میں 7 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق سزا معطل یا ضمانت نہیں ہو سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 827769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش