QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی

16 Nov 2019 21:24

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صرف 21 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ مجموعی طور پر اب تک ہسپتالوں میں 6981 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7002 ہوگئی ہے، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صرف 21 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ مجموعی طور پر اب تک ہسپتالوں میں 6981 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صرف صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2659 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 827773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827773/خیبر-پختونخوا-میں-ڈینگی-کے-مریضوں-کی-تعداد-7-ہزار-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org