QR CodeQR Code

65 افراد کے قاتل شکارپور امام بارگاہ حملے کے ملزمان کو 4 سال بعد عمر قید کی سزا

16 Nov 2019 22:11

یاد رہے کہ جنوری 2015ء میں صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کی امام بارگاہ میں دھماکے سے 65 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، یہ دھماکہ جمعے کو شکارپور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ مولا علی (ع) میں ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شکارپور امام بارگاہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے شکارپور امام بارگاہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنا دی، خلیل بروہی اور غلام رسول بروہی پر حملے کی سہولت کاری کا مقدمہ درج تھا۔ مقدمے میں نامزد محمد الدین بروہی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔ دونوں ملزمان پہلے سے ابراہیم جتوئی خودکش حملہ کیس میں 14 سال کے لئے قید ہیں، ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جنوری 2015ء میں صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کی امام بارگاہ میں دھماکے سے 65 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، یہ دھماکہ جمعے کو شکارپور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ مولا علی (ع) میں ہوا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت شہر کے مرکزی علاقے میں واقع امام بارگاہ اور مسجد کی دو منزلہ عمارت میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 827776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827776/65-افراد-کے-قاتل-شکارپور-امام-بارگاہ-حملے-ملزمان-کو-4-سال-بعد-عمر-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org