QR CodeQR Code

صحت بہتر ہونیکی صورت میں نوازشریف کی کل یا پیر کو لندن روانگی کا امکان

16 Nov 2019 22:44

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز ڈاکٹرز کے پینل کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک نے دیگر ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز کے بورڈ میں ماہر امراض خون، دل و گردہ شامل ہیں۔ ادھر جاتی امرا امیں میڈیکل بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں نوازشریف کو سفر کے لئے تیار کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد شریف خاندان کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں نواشریف کیلئے روم بک کروا لیا گیا ہے، نوازشریف کیلئے پرائیویٹ روم بک کیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز ڈاکٹرز کے پینل کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک نے دیگر ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز کے بورڈ میں ماہر امراض خون، دل و گردہ شامل ہیں۔ ادھر جاتی امرا امیں میڈیکل بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں نوازشریف کو سفر کے لئے تیار کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوئی، تو کل یا پھر پیرتک لندن روانگی کا امکان ہے، نوازشریف پہلے لندن جائیں گے اور ڈاکٹرز نے تجویز دی تو نوازشریف کسی اور ملک لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ نوازشریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لئے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 827784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827784/صحت-بہتر-ہونیکی-صورت-میں-نوازشریف-کی-کل-یا-پیر-کو-لندن-روانگی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org