0
Saturday 16 Nov 2019 23:48

شام میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، 33 زخمی

شام میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، 33 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شامی شہر الباب میں ہونے والے کار بم حملے میں 14 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام کے پر رونق بازار میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو مارکیٹ کے قریب بس اسٹینڈ پر کھڑا کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کار کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔ کسی شدت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ ادھر 11 اکتوبر کو ایک حملے میں زخمی ہونے والے ترک فوج کے اہلکار نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
خبر کا کوڈ : 827794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے