0
Saturday 16 Nov 2019 23:56

مظفرگڑھ، چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی جاری، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیور بھی شامل 

مظفرگڑھ، چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی جاری، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیور بھی شامل 
اسلام ٹائمز۔ چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں سٹوک کیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہوئے، جس میں 49 گاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 2 خواتین بھی شامل تھیں، دوسرے مرحلے کا افتتاح کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، اے ڈی سی ریونیو عطاالحق اور اے ڈی سی جی جام آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر مدثر ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں پنجاب بھر میں سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے، تھل جیپ ریلی جیسے مختلف تفریح پروگرامز کا انعقاد اس خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور ایسے پروگرامز تسلسل سے جاری رہیں گے، جس سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح میسر آئے گی بلکہ سیاحت اور مقامی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے کر جایا جائے گا، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی اور ٹی ڈی سی پی کے تعاون سے اس میں بین الاقومی ڈرائیورز کو بھی بلایا جائیگا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سٹوک کیٹگری کے کوالیفائیڈراونڈ کے ونرشکیل کو ٹریک پر روانہ کیا، بعدازاں یکے بعد دیگر 4منٹ کے وقفے سے گاڑیوں کے ٹریک پر روانہ کیا گیا، خواتین کیٹگری میں سلمی خان اور زویاخان بھی ریس کا حصہ تھیں، انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں، امسال گزشتہ سالوں سے زیادہ گاڑیاں ریس میں حصہ لے رہی ہیں، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تھل جیپ ریلی سے علاقائی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے اور معاشی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ نتائج کا اعلان کل فیصل سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 827798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش