QR CodeQR Code

سعودی شہزادے تُرکی بن عبداللہ انتقال کرگئے

16 Nov 2019 23:59

نماز جنازہ میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ، ممتاز کاروباری اور حکومتی اعلیٰ عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔ شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی وفات کے بعد سینکڑوں لوگ اُن کے لواحقین سے تعزیت کی خاطر اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی شاہی دربار کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے سعودی شہزادے تُرکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان السعودی کا انتقال ہو گیا ہے.سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرحوم شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔نماز جنازہ میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ، ممتاز کاروباری اور حکومتی اعلیٰ عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔ شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی وفات کے بعد سینکڑوں لوگ اُن کے لواحقین سے تعزیت کی خاطر اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 827799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827799/سعودی-شہزادے-ت-رکی-بن-عبداللہ-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org