0
Sunday 17 Nov 2019 09:28

سعودی عرب کے سرکاری خزانہ میں کمی ہونیکا انکشاف

سعودی عرب کے سرکاری خزانہ میں کمی ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی دولت کم ہورہی ہے اور اب اسے پیسوں کی ضرورت ہے، صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاریوں کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ دراصل سعودی عرب کے پاس آہستہ آہستہ پیسے ختم ہورہے ہیں، قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے کم ہوگیا ہے۔ جنرل پیٹریاس کے مطابق سعودی عرب کا سالانہ (بجٹ) خسارہ چالیس سے ساٹھ ارب ڈالر ہوگیا ہے جو کہ وہ خطے میں موجود دیگر ممالک میں جاری سرگرمیوں پر خرچ کرتا ہے، مختصر یہ کہ سعودی عرب کو پیسوں کی ضرورت ہے، اسی مقصد کیلئے ہی غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر سعودی عرب کے ویژن دوہزار تیس سے نتائج کا حصول مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویژن دو ہزار تیس سعودی عرب کے ان مختلف اقدامات میں سے ایک ہے جو وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کررہا ہے، سعودی عرب نے سرکاری طور پر اپنے قومی خزانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہیں کی تاہم عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے فنانس کا اندازہ ہے کہ سعودی عرب کے پاس تین سو ارب ڈالرز کے سرکاری اثاثے ہیں، جن میں سے ایک چوتھائی دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔ جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ متعدد اقدامات ایسے اٹھائے گئے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ ویژن دوہزار تیس توقعات کے مطابق نتائج دے گا، انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب کا مفاد بھی اسی بات میں ہے کہ سعودی عرب میں اصلاحات ہوں اور وہ کامیاب ہو۔
خبر کا کوڈ : 827806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش