QR CodeQR Code

نواز شریف کے متعلق فیصلہ برقرار رہا تو نظام انصاف کو ٹھیس پہنچے گی، فواد چوہدری

17 Nov 2019 10:34

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے، تاحال واپس نہیں آئے، اسحاق ڈار اب بھی سینیٹر ہیں، انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا، واپس لانے کے لئے انہیں انفورس کیسے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور کابینہ کو فوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں علاج کے لیے 4 ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے، تاحال واپس نہیں آئے، اسحاق ڈار اب بھی سینیٹر ہیں، انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار، نواز شریف اور ان کے بچوں کی جائیدادیں یہاں نہیں ہیں، واپس لانے کے لئے انہیں انفورس کیسے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو نظام انصاف کو ٹھیس پہنچے گی، حکومت کو اس حوالے سے سپریم کورٹ سے حتمی رائے لینی چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 827810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827810/نواز-شریف-کے-متعلق-فیصلہ-برقرار-رہا-نظام-انصاف-کو-ٹھیس-پہنچے-گی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org