0
Sunday 17 Nov 2019 11:11

ڈی آئی خان، پولیس افسر کی گولیاں لگی لاش برآمد

ڈی آئی خان، پولیس افسر کی گولیاں لگی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا ہے، جہاں کرائے کے کمرے میں رہائش پزیر اے ایس آئی عبدالغفار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق شعبہ تفتیش سے تھا، پولیس افسر کو 30 بور کے پستول سے 12 گولیاں ماری گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں کے ساتھ تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش