0
Sunday 17 Nov 2019 11:46

بنوں میں انڈس ہائی وے پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا جاری

بنوں میں انڈس ہائی وے پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انڈس ہائی وے شاہراہ پر جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا پڑاؤ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ بنوں کے متعدد اضلاع کو آپس میں ملانے والے لنک روڈ چوک کے مقام پر انڈس ہائی وے آج چوتھے روز بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے۔ مین شاہراہ پر اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں سے پارٹی کے ترانے، نظموں، نعتوں اور تقاریر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مقام پر دھرنے میں سینکڑوں کارکن موجود ہیں۔ دن گزرنے کے ساتھ ہی مختلف اضلاع سے قافلوں کی شکل میں کارکن آکر دھرنے میں شامل ہونگے۔ دھرنے کے اس مقام کو رات گئے کھول دیا گیا تھا، تاہم آج صبح دوبارہ رکاوٹیں ڈال کر کارکنوں نے روڈ کو بند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش