0
Sunday 17 Nov 2019 11:54

جی بی حکومت عوام کی صحت انشورنس کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حفیظ الرحمٰن

جی بی حکومت عوام کی صحت انشورنس کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، 4 سال میں گلگت بلتستان میں جو میگا منصوبے شروع کئے گئے ماضی میں انکا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جی بی اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمیشہ مسلم لیگ نون کے دور میں ہوئی ہے۔ صحت کے شعبے میں خصوصی اصلاحات کی ہیں۔ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ نون لیگ کی وفاقی حکومت کے دور میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے صحت کارڈ کے اجراء کی منظوری دی تھی، اس منصوبے کو موجودہ وفاقی حکومت نے بھی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، صوبائی حکومت بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے جی بی کے عوام کی صحت انشورنس کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عمائدین ہنزہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے محکمہ برقیات کے متعلقہ افسران کو تھرمل جنریٹر چلانے کیلئے درکار رقم کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی حکومت نے معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے ماڈل سکول شروع کئے ہیں، جن کے مثبت نتایج سامنے آ رہے ہیں۔ ماڈل سکولوں کو بتدریج دیگر اضلاع تک وسعت دی جا رہی ہے۔ وزیراعلٰی نے علی آباد تا حیدر آباد روڈ پر ناقص کام کے حوالے سے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 827818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش