0
Sunday 17 Nov 2019 12:08

سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے جاری

سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کا منصوبہ منظور ہو کر پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گیا، منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ ڈی سی سکردو خرم پرویز اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اشرف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر تین ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال جدید سہولیات سے لیس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے زمین کی سائیٹ سلیکشن کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی آستانہ، سندوس اور حسین آباد میں زمین دیکھ رہی ہے، جو زمین موزوں ہوگی وہاں ہسپتال تعمیر ہو گا، ماہرین کی رپورٹس کی روشنی میں ہسپتال قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تمام شعبہ جات قائم ہونگے، کارڈیک سینٹر کے علاوہ تمام شعبہ جات 250 بیڈ کے ہسپتال میں موجود ہونگے، جس سے بلتستان کے چاروں اضلاع سمیت روندو کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہتر اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔
خبر کا کوڈ : 827820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش