QR CodeQR Code

میں شراب نہیں پیتا اور مجھے پسینہ بھی نہیں آتا ہے، شہزادہ اینڈریو

17 Nov 2019 12:17

واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور برطانیہ کے تخت و تاج کے امیدواروں کی قطار میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے امریکی عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی استحصال کی درخواست دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے خود پر لگنے والے جنسی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شراب نہیں پیتا اور مجھے پسینہ بھی نہیں آتا ہے۔ شہزادہ اینڈریو نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات نہیں کی، میری یادداشت میں ایسی کوئی خاتون نہیں ہیں.شہزادہ اینڈریو نے بتایا کہ فاک لینڈ کی جنگ میں مجھے گولی لگی تھی جس کے بعد بطور علاج ایڈرینالین کی زیادہ مقدر لینے سے اب مجھے پسینہ نہیں آتا۔ شہزادہ اینڈریو کا کہنا ہے کہ جس روز ورجینیا کے ساتھ تصویر لینے کی بات ہے وہ بھی غلط ہے، کیونکہ جس روز تصویر لینےکا دعویٰ کیا گیا ہے وہ اس دن اپنی بیٹی کےساتھ پیزا کھانے گئے تھے۔ واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور برطانیہ کے تخت و تاج کے امیدواروں کی قطار میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھی جب ایک ارب پتی بزنس مین جیفری اپیسٹین نے اسے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ مل کر جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔ ورجینیا رابرٹس کا دعویٰ  ہے کہ پسینے میں شرابور شہزادے نے اس کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور اسے کمسنی میں ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ورجینیا رابرٹس کا شہزادہ اینڈریو پر الزامات لگاتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ شہزادے سے اس کی ملاقات نائٹ کلب میں ہوئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی، شہزادے نے اسے شراب پلائی اور اس کے ساتھ رقص کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 827824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827824/میں-شراب-نہیں-پیتا-اور-مجھے-پسینہ-بھی-ا-تا-ہے-شہزادہ-اینڈریو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org