0
Sunday 17 Nov 2019 13:04

نواز شریف کو ڈھیل دی نہ ڈیل ہوئی، واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں گے،چودھری سرور

نواز شریف کو ڈھیل دی نہ ڈیل ہوئی، واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں گے،چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت بھی چاہتی تھی کہ نوازشریف ملک سے باہر چلے جائیں۔ نوازشریف کی صحت سے متعلق حکومتی اقدامات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا فیصلے سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت دی، اللہ کرے میاں صاحب علاج کرانے کے بعد تندرست ہوکر واپس آئیں۔ چودھری سرور کے مطابق نواز شریف بیمار ہوئے تو انہیں حکومت نے بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔
 
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ بات سب کو ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ عوام نے عمران خان کو پورے پانچ سال کیلئے مینڈیٹ دیا ہے کسی کے دھرنے سے حکومت گھر نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ڈیل ہوئی ہے نہ اسے ڈھیل دی گئی ہے بلکہ صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ علاج کروانے کے بعد واپس وطن ہی آئیں گے اور کیسوں کا سامنا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 827826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش