QR CodeQR Code

لوئر دیر، مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

17 Nov 2019 13:32

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیمرگرہ سے سیار درہ جانے والی پک اپ ڈاٹسن پنو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں اقبال، زوجہ کبیر خان اور ایک سالہ بچی دعا جاں بحق، جبکہ تین افراد شیراز، زوجہ شیر علی اور مرتضیٰ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقلق کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 827830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827830/لوئر-دیر-مسافر-پک-اپ-کھائی-میں-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org