0
Sunday 17 Nov 2019 14:31

ہائیکورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم سے بابر اعوان کا ٹیلیفونک رابطہ

ہائیکورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم سے بابر اعوان کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ماہر قانون دان بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں قانونی تقاضوں سے متعلق گفتگو کی۔ وزيراعظم عمران خان اور ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالتی فيصلے پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دے کر کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ قانونی و آئینی امور پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو حلف نامہ جمع کرائے جانے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ سابق وزیراعظم کو 4 ہفتوں کے لئے مہلت دی گئی، تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت کی جانب سے اجازت دینے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 827833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش